نہیں کا مطلب نہیں: جرمنی میں نئے جنسی قوانین منظور


\"noجمعرات کی روز جرمن پارلمنٹ نے متفقہ طور پر جنسی جرائم کے خلاف سخت قوانین منظور کر لئے ہیں۔ ان قوانین کی رو سے کسی بھی طرح کا بلا رضامندی کے جنسی رابطہ جرم متصور ہوگا۔ یہ قوانین عوامی مقامات پر بڑے پیمانے پر ریپ پر مبنی حملوں کے بعد سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ان حملوں میں زیادہ تر شمالی افریقہ اور شام سے آئے مہاجرین ملوث پائے گئے تھے۔

یہ اقدامات جنہیں \’نہیں کا مطلب نہیں\’ کا نام دیا گیا ہے قانون میں ایسے سقم ختم کرنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں جن میں جنسی جرائم میں ملوث افراد محض اس وجہ سے بچ جاتے ہیں کہ ان کے خلاف تشدد کے استعمال کے کم ثبوت ہوتے ہیں یا یہ کہ جنسی تشدد کے متاثرہ شخص کی جانب سے مزاحمت نہ کی گئی ہو۔

اس نئے قانون کے تحت بلا رضامندی کے کسی بھی قسم کا جنسی رابطہ سزا کا مستحق ہوگا چاہئے کیسے ہی حالت کیوں نہ ہوں۔

پارلیمنٹ کے تمام 601 ارکان نے ان نئے قوانین کے حق میں ووٹ ڈالا۔

کولون میں نئے سال کی تقریبات کے دوران سینکڑوں خواتین نے جنسی تشدد کی شکایات کی تھیں۔ پولیس کے مطابق زیادہ تر مطلوب افراد شمالی افریقی یا عربی شناخت کے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments