اونچی عمارتوں پر کام کرنے والوں کی مشکلات: ’یہ نوکری کمزور دل افراد کے لیے نہیں ہے‘


کیلپیز نامی عمارت

SG Access
سکاٹ لینڈ میں کیلپیز نامی عمارت 98 فٹ اونچی ہے

فرینسوا بوتھا اپنا کام میں مگن تھے جب اچانک سے ایک فوجی طیارہ برق رفتاری سے ان کے سر پر سے گزرا۔

وہ کہتے ہیں ’قسم سے میں پائلٹ کی آنکھوں کا سفید حصہ دیکھ سکتا تھا۔‘

’پھر اچانک سے مجھے آواز آئی جو مجھے خطرناک حد تک قریب سنائی دی۔‘

کیسوک پُل

SG Access
برطانیہ میں واقع کیسوک پُل پر ٹیکنیشن رسی کی مدد سے چڑھے ہوئے ہیں

جنوب مغرب سکاٹ لینڈ کے دوردراز علاقے میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر کام کرتے ہوئے یہ آواز انھیں یادہانی کراتی ہے کہ 165 فٹ کی بلندی پر کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

فرینسوا کا خیال ہے کہ طیارہ ان سے 100 فٹ اوپر اڑان بھر رہا تھا لیکن طیارے کا اتنے قریب سے گزرنا ان کے لیے بھی حیرانی کی بات تھی۔

وہ کہتے ہیں ’میرا خیال ہے وہ دکھاوا کر رہا تھا کہ (طیارہ) کتنا نیچے اڑا سکتا ہے۔‘

فورتھ روڈ پُل

SG Access
فورتھ روڈ پُل جیسے اونچے مقامات پر حدِ نگاہ اکثر بہت کم ہو جاتی ہے

فرینسوا اونچائی پر کام کرنے کے خطروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

انھیں یہ کام کرتے ہوئے تقریباً 20 سال ہو گئے ہیں۔

42 سالہ فرینسوا کہتے ہیں کہ انھیں ہر اس انسان پر شبہ ہوتا ہے جو اپنا سازوسامان رکھتے ہوئے کہتا ہے کہ اسے ڈر نہیں لگتا اور 20 منزلہ عمارت کے کنارے سے نیچے دیکھتا ہے۔

ٹیکنیشن

MIRA Rope Access Group
رسی کی مدد سے ٹیکنیشن ہر طرح کی عمارتوں پر چڑھ جاتے ہیں

وہ کہتے ہیں ’اتنے سال اونچائی پر چڑھنے اور کام کرنے کے بعد بھی مجھے فطری طور پر گرنے سے ڈر لگتا ہے۔ میں گرنا نہیں چاہتا۔‘

’یہ بات مجھے پُر سکون کر دیتی ہے کہ میں جس پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں اس کی صحیح طرح سے منصوبہ بندی کی گئی ہے، میں جانتا ہوں کہ اوزار اچھی حالت میں ہیں اور ان کا معائنہ کیا گیا ہے۔‘

گلاسگو کالج

SG Access
گلاسگو کالج کے سامنے کے حصے پر ٹیکنیشن کام کرتے ہوئے

انڈسٹریل روپ ایکسیس ٹریڈ آرگنازیشن (اراٹا) کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال دنیا بھر میں اراٹا کی ممبران کمپنیوں میں 475 اموات واقع ہوئیں جس میں سے دو گرنے کی وجہ سے جب کہ ایک اچانک پتھر سرکنے کی وجہ سے ہوئی۔

فورتھ روڈ پُل

SG Access
فورتھ روڈ پُل پر ٹریفک کے اوپر ایک ٹیکنیشن کام کر رہا ہے

رسی کے ذریعے چڑھ کر اونچائی پر کام کرنے والوں کے لیے فرینسوا کی ایک ہی نصیحت ہے

’کبھی بھی کشش ثقل کی عزت کرنا مت چھوڑیں۔ یہ کوئی بجلی یا بتی نہیں ہے بلکہ یہ ہمیشہ آن رہتی ہے۔‘

’اگر آپ اس کی توہین کریں گے تو ایک نہ ایک دن یہ آپ کو سبق ضرور سکھائے گی۔‘

فال کرک

SG Access
فال کرک کے مشہور کیلپیز کے اندرون حصے میں رسی سے بندھے ٹیکنیشن

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32541 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp