قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا


\"qandeel-640x480\"

پولیس کے مطابق حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ اور سیلفیوں کی مدد سے شہرت پانے والی قندیل بلوچ کو آج مظفر گڑھ کے گرین ٹاؤن ایریا میں ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کر دیا ہے۔

قندیل بلوچ نے اپنی رہائش گاہ کو دھمکیوں کی وجہ سے خفیہ رکھا ہوا تھا۔ قندیل بلوچ نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ان کو موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور انہوں نے تحفظ کی درخواست کی تھی لیکن وزارت داخلہ کی طرف سے ان کو محافظ نہ دیے گئے اور قندیل بلوچ عید کے بعد ملک سے باہر منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی تھیں۔ انہوں نے اس کی وجہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ سیلفیوں کی وجہ سے ملنے والی دھمکیاں بتائی تھیں۔

قندیل بلوچ کا اصل نام فوزیہ عظیم تھا۔ گزشتہ بدھ کو کوٹ ادو کے ایک عاشق حسین نامی شخص نے ٹی وی انٹرویو میں یہ دعوی کیا تھا کہ وہ قندیل بلوچ کے شوہر رہ چکے ہیں۔ قندیل بلوچ نے اس کی تائید کی اور بتایا کہ وہ تشدد کی وجہ سے طلاق لے چکی ہیں۔ ان کا عاشق حسین سے ایک بیٹا بھی تھا۔

سوشل میڈیا پر شہری بڑی تعداد میں اس بہیمانہ قتل کی مذمت کر رہے ہیں۔

Extremely shocking to know of Qandeel Baloch murder! @CMShehbaz and @smucmo under Salman Sufi MUST take STRICT action!

— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) July 16, 2016

قندیل بلوچ میڈیا کی ریٹنگز دوڑ کی بھینٹ چڑھ گئییں۔

— Samee Chaudhry (@SameeSays) July 16, 2016

لعنت ہے ہمارے معاشرے پر جہاں عورتیں عزت کی بھینٹ چڑھائی جاتی ہیں۔ قندیل بلوچ کے قتل میں پاکستانی میڈیا نے مکروہ ترین کردار ادا کیا۔

— Ali Salman Alvi (@alisalmanalvi) July 16, 2016


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments