بھارتی خاتون وزیر کو چھونے کی ویڈیو وائرل


تریپورہ کے ایک بی جے پی رہنما پر وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ایک خاتون وزیر کو غلط طریقے سے چھونے اور ان کی بے حرمتی کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ نو مارچ کا ہے جب اگرتلہ کی ریلی میں سٹیج پر نریندر مودی کے ساتھ ریاست کے وزیر اعلیٰ بھی موجود تھے۔

اس ریلی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں تریپورہ کے وزیر منوج کانتی دیب ایک خاتون وزیر سانتنا چمکا کی کمر پر ہاتھ رکھ رہے ہیں اور سانتنا ان کا ہاتھ جھٹک رہی ہیں۔

32 سال کی سانتنا تریپورہ کی واحد اسمبلی ممبر ہیں اور ریاست میں سماجی بہبود کی وزیر ہیں جبکہ منوج کانتی دیپ نوجوانوں کے امور کے وزیر ہیں۔

انڈیا میں ریپ کے بڑھتے واقعات

جھارکھنڈ: پانچ خواتین کا مبینہ اجتماعی ریپ

ریپ ویڈیوز کے وائرل ہونے کا خطرناک رجحان

انڈیا: گینگ ریپ کی شکایت پر پولیس کے غیرمہذب سوال

کئی مقامی نیوز چینلز نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئیر کی ہے۔

اس ویڈیو پر حزبِ اختلاف نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ نریندر مودی کا ہمیشہ سے ہی نعرہ رہا ہے ‘بیٹی پڑھاؤ ، بیٹی بچاؤ’

کمیونسٹ پارٹی نے مودی سے سوال کیا ہے کہ وزیر کے خلاف کوئی قدم کیوں نہیں اٹھایا جا رہا۔ ساتھ ہی منوج کانتی دیپ کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

کانگریس کی ایک رہنما نے ٹوئٹر پر لکھا’بی جے پی سے بیٹی بچاؤ’

ادھر منوج کانتی دیب کا کہنا ہے کہ یہ غلط پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پروگرام کے دوران سانتنا غلطی سے میرے سامنے آگئی تھیں انہیں ہٹانے کے لیے میں نے چھو بھی لیا تو میری نییت غلط نہیں تھی۔ میں انہیں صرف اپنے آگے سے ہٹانے کی کوشش کر رہا تھا۔ بعد میں بی جے پی کی جانب سے یے بھی کہا گیا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔

تاہم مقامی اخبارات کے مطابق منگل کے روز سانتنا چمکا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انکے اس ریلی میں ان کے ساتھ غلط طریقے سے چھونے جیسا کچھ نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کو وائرل کر کے پبلِک میں انکی بے عزتی کرنے کے لیے وہ کمیونسٹ پارٹی کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32289 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp