متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ فور کی رنگ رنگ تقریب کا آغاز


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کی افتتاحی تقریب دبئی کے سٹیڈیم میں شروع ہو گئی ہے۔

جمعرات کی رات افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے متحدہ عرب امارات کے حکام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کرکٹ شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

دبئی کے سٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب سے پاکستانی اور غیر ملکی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق مارچنگ بینڈ کی پرفارمنس شروع ہو چکی ہے۔

نامہ نگار کے مطابق اگرچہ سٹیڈیم کے کچھ حصے خالی ہیں تاہم سٹیڈیم میں لیزر لائٹس کا شاندار کیا جا رہا ہے۔

اس وقت مشہور بینڈ بونی ایم بینڈ اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

پی ایس ایل کے بارے میں مزید پڑھیے

پی ایس ایل: کون ہوا صفر پر آؤٹ، کس نے لگائے چھکے

پاکستان سپر لیگ میں کون سی ٹیم کتنی مضبوط؟

پی ایس ایل 4: کس ٹیم کے امکانات کتنے روشن؟

پی ایس ایل: ’دل کہتا تھا اے بی ڈی ویلیئرز‘

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی بدلتی ٹیمیں

عائمہ بیگ اور شجاع حیدر گانے پر پرفارم کر رہے ہیں۔

جنون گروپ کے علی عظمت اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس افتتاحی تقریب میں لیزر کی AR اور VR ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے جس میں دیکھنے والوں کو کسی چیز کے اپنے سامنے ہونے کا گمان ہوتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کی افتتاحی تقریب میں حصہ لینے والوں میں میوزکل بینڈ جنون شامل ہے۔

اس کے علاوہ دیگر فنکاروں میں بونی ایم، فواد خان، ینگ دیسی، آئمہ بیگ اور شجاع حیدر بھی شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا ابتدائی میچ اب سے کچھ دیر بعد دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شائقین کرکٹ کے لیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ اس بار زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کر رکھی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے 34 میں سے 26 میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ ابوظہبی پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنا ہے جہاں چار میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں ہو گا جس میں لاہور تین میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ کراچی میں پانچ میچ کھیلے جائیں گے جن میں 17 مارچ کو ہونے والا فائنل بھی شامل ہے۔

سنسنی خیز مقابلوں سے بھرپور یہ میگا ایونٹ 13 فروری سے 17 مارچ تک کھیلا جائے گا، جس سے امیدیں وابستہ کی جارہی ہیں کہ یہ شائقین کے لیے پہلے سے زیادہ دلچسپ، کھلاڑیوں کے لیے یاد گار اور پی سی بی کے لیے پہلے سے بھی زیادہ منافع بخش ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp