دبئی: پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز مدِ مقابل


پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا۔

اب سے کچھ دیر پہلے لاہور قلندرز نے دوسرے اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے تھے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پی ایس ایل کے بارے میں مزید پڑھیے

پی ایس ایل: کون ہوا صفر پر آؤٹ، کس نے لگائے چھکے

پی ایس ایل 4: کس ٹیم کے امکانات کتنے روشن؟

’والد کی خواہش تھی کہ شاہین شاہد آفریدی کی وکٹ لیں‘

پی ایس ایل: ’دل کہتا تھا اے بی ڈی ویلیئرز‘

پاکستان سپر لیگ کے 34 میں سے 26 میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ ابوظہبی پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنا ہے جہاں چار میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں ہو گا جس میں لاہور تین میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ کراچی میں پانچ میچ کھیلے جائیں گے جن میں 17 مارچ کو ہونے والا فائنل بھی شامل ہے۔

شائقین کرکٹ کے لیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ اس بار زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کر رکھی ہے۔

سنسنی خیز مقابلوں سے بھرپور یہ میگا ایونٹ 13 فروری سے 17 مارچ تک کھیلا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp