پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے


پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور لیام لوننگٹسن نے نے اننگز کا آغاز کیا۔

اب سے کچھ دیر قبل کراچی کنگز نے تیسرے اوور کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنائے تھے۔

جمعرات سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بٹینگ کرتے ہوئے اسلام یونائٹیڈ کو 173 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انھوں نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اس سے قبل جمعرات کو ہی دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے لیگ میں شامل تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایونٹ کے تمام براڈ کاسٹرز اور سپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی مقبول ترین لیگوں میں سے ایک ہے اور شائقین کرکٹ بشمول پاکستانی عوام پی ایس ایل سے لطف اندوز ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32296 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp