سعودی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں ایک دن کی تاخیر


وزارت داخلہ کے اہلکار کے مطابق سعودی ولی عہد کے وفد کے ارکان کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنی پریس ریلیز میں دورے میں تاخیر کی وجہ بیان نہیں کی ہے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں ایک روز کی تاخیر ہوگئی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں سعودی ولی عہد کے دورے میں تاخیر کی تصدیق کی ہے تاہم اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17 اور اٹھارہ فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور یہ کہ ان کی آمد پر طے شدہ پروگرامز میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا ہے۔

سعودی ولی عہد کی آمد پر چار سطحوں کا سکیورٹی پلان ترتیب

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو 16 فروری کو دو روزہ دورے پر پاکستان آنا تھا۔

شہزادے کی آمد پر سکیورٹی انتظامات

وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کے وفد میں شامل افراد کی سکیورٹی کے لیے چار سطح پر مشتمل سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے اہلکار کے مطابق سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی کے لیے تین ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پہلے ان کے زیر استعمال دس سے زائد بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسلام آباد میں پہنچا دی گئی ہیں جبکہ ان کی سیکیورٹی پر تعینات ایک سو سے زائد گارڈز بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp