امریکا میں پاکستان اور افغانستان کا نام لینا بھی جرم


\"jami\"امریکا میں پاکستان اور افغانستان کا نام لینا بھی جرم بن گیا ہے اور دہشت گردی سے متعلق ہر واردات کو انہی ممالک سے جوڑ دیا جاتا ہے،ایساہی ایک واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا ہے جہاں ایک پاکستانی فلمسازاور ہدایت کاراپنے ساتھیوں سے فلم کے موضوع پرگفتگو کررہے تھے کہ پاک و افغان ممالک کا ذکر آنے پر قریب موجود امریکی شہریوں نے پولیس طلب کرلی۔
پاکستانی فلم ساز و ہدایت کار جمشید محمود رضی عرف جامی اپنے ساتھی فنکاروں شازخان اور حمید شیخ کے ہمراہ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے صحرائی شہر پام اسپرنگ کے کیفے میں اپنی نئی فلم پر بات چیت کررہے تھے ،، فلمی موضوع پر ہونے والی بات چیت کے دوران جب”پاکستان اور افغانستان“ کا نام آیا تو وہاں بیٹھے امریکی شہریوں کے ”کان کھڑے ہوگئے“ اور انہوں نے قریب ہی موجود پولیس اہلکاروں کو بلا لیا جس پر پولیس اہلکاروں نے ہدایتکار جامی اور ساتھی فنکاروں کے پاسپورٹ اور ویزے چیک کیے تاہم معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس اہلکاروں کی جانب سے موقع پر ہی ہدایت کار جامی سے معذرت کرلی گئی، بعد ازاں ہدایت کار جامی نے واقعہ کی تفصیلات کے حوالے سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ”فیس بک“ پر اسٹیٹس ڈالتے ہوئے افسردگی کا اظہار کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments