کیا اے بی ڈی ویلیئرز کا رنگ جمے گا یا محمد عامر کا جادو چلے گا؟


پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مد مقابل ہیں۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا اس سے قبل پی ایس ایل میں چھ بار آمنا سامنا ہو چکا ہے اور کراچی کنگز کو ان میں سے 4 میچیز میں کامیابی ملی جبکہ لاہور قلندرز دو بار فاتح رہی۔

یہ بھی پڑھیے

مونچھوں کے تاؤ سے لہو گرماتا ہوں: چاچا ٹی ٹوئنٹی

پی ایس ایل: ’دل کہتا تھا اے بی ڈی ویلیئرز‘

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کی پانچ وکٹوں سے فتح

اس سے قبل چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔

عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز کی ٹیم میں لیئم لونگسٹون، بابر اغظم، کولن انگرم، سکندر رضا، روی بوپارا، محمد رضوان، سہیل خان، محمد عامر، عثمان شنواری اور عمر خان شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان محمد حفیظ سمیت فخر زمان، سہیل اختر، اے بی ڈی ویلیئرز، اینٹوں ڈیوسچ، برینڈن ٹیلر، ہارڈس ولجوئن، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور راحت علی شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32553 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp