پی ایس ایل: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ کا ساتواں میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک لاہور قلندرز نے دو وکٹ کے نقصان پر 14 رنز بنائے تھے جبکہ تین اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا تھا۔

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انجری کے باعث آج پشاور زلمی کے خلاف میچ نہیں کھیل رہے اور ان کی غیر موجودگی میں اے بی ڈویلیئرز قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ تجربہ کار بلے باز اے بی ڈویلیئرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں۔

میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اب تک دو میچز کھیلیں ہیں، قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کھائی جب کہ گذشتہ روز کراچی کنگز سے میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیے!

اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست

حارث رؤف: ’پی ایس ایل میں تیز ترین گیند کرنا چاہتا ہوں‘

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی

سنیچر کو کھیلے گیے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے، جس جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

دوسری جانب پشاور زلمی نے صرف ایک میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلا ہے جس میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست کر 2 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پی ایس ایل

پشاور زلمی کے کامران اکمل نے نے پہلے میچ میں 49 رنز کی اننگز کھیلی

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں اسکور بورڈ پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پشاور زلمی کے مصباح الحق 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے جب کہ کامران اکمل نے بھی 49 رنز کی اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو شروعات میں ہی ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا تھا جب احمد شہزاد اور شین واٹسن جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32503 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp