پی ایس ایل 4: شارجہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز مدِمقابل


پی ایس ایل

PCB
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تاحال پی ایس ایل 4 میں ناقابلِ شکست ہے

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ 4 میں دو روز کے وقفے کے بعد بدھ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو رہا ہے۔

دبئی میں میچوں کے پہلے مرحلے کے بعد آج سے پی ایس ایل کا میلہ شارجہ میں سج رہا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کی پانچ وکٹوں سے فتح

کوئٹہ کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے خلاف دو میچ کھیلے ہیں جن میں وہ کامیاب رہی ہے۔

کوئٹہ کی جانب سے اس سال عمر اکمل سب سے نمایاں کھلاڑی بن کر سامنے آئے ہیں جنھوں نے دونوں میں فتح گر اننگز کھیلی ہیں۔ ان کے علاوہ اسلام آباد کے خلاف شین واٹسن نے بھی اپنے جارحانہ انداز سے مخالف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

دوسری جانب ملتان سلطانز نے جہاں ٹورنامنٹ کا آغاز ایک شکست سے کیا تھا وہیں دوسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پر فتح سے اس کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔

ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک بھرپور فارم میں ہیں اور اب تک ایک نصف سنچری بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چھ وکٹوں سے فتح

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سات رنز سے ہرا دیا

ادھر انڈین کمپنی آئی ایم جی ریلائنس کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی براہِ راست نشریات سے معذرت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب اس سلسلے میں بلٹز اور ٹرانس گروپ کے کنسورشیم سے بقیہ میچوں کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

بدھ کو ہونے والا میچ بھی اس کنسورشیم کے توسط سے ہی براہِ راست ناظرین تک پہنچے گا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بلٹز پاکستان میں کرکٹ بورڈ کی نشریاتی شراکت دار ہے جبکہ ٹرانس گروپ ایونٹ مینجمنٹ شراکت دار ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32505 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp