ڈھاکہ: کیمیائی گودام میں آتشزدگی، 60 افراد ہلاک


ڈھاکہ میں آگ

بدھ کی شام ایک ایسی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جسے کیمیائی گودام کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا

بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے ایک تاریخی علاقے میں لگنے والی آگ میں اب تک کم از کم ساٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بدھ کی شام ایک رہائشی عمارت، جسے جزوی طور پر کیمیائی گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو گئی ہیں، تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش فائر سروس کے سربراہ علی احمد نے بتایا کہ اندیشہ ہے کہ آگ گیس کے سلنڈر سے لگی جس کے بعد اس نے مختلف کیمیکلز کا ذخیرہ رکھنے والی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


آگ لگنے کی صورت میں بچاؤ کے حوالے سے یہ تحریر ضرور پڑھیے: آگ لگ جائے تو کیا کریں؟

ڈھاکہ میں آگ

فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ہے

انھوں نے بتایا کہ آگ نے چار قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا جن کو کیمیائی گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

آگ لگنے سے علاقے میں ٹریفک جام بھی رہا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ لوگوں کے لیے بچ نکلنا ناممکن تھا۔

ڈھاکہ کے صدیوں پرانے علاقے چک بازار میں انتہائی تنگ گلیاں ہیں جہاں ہر ایک انچ کے فاصلے پر برہائشی عمارتیں موجود ہیں۔

ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر ابراہیم خان کے مطابق متاثرین میں اس عمارت سے باہر موجود لوگ بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بہت سے لوگ عمارت میں پھنس کر رہ گئے تھے جو باہر نکلنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32543 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp