پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


شارجہ میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 13 ویں میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدِمقابل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت کریز پر بابر اعظم اور اویس ضیا موجود ہیں۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک دوسرے اوور کے اختتام پر کراچی کنگز نے 16 رنز بنائے تھے اور ان کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔

کراچی کنگز کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کولن منرو تھے جو رمان رعیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں اب تک ہونے والے میچوں کے بعد کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔ کراچی کنگز نے تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس کے دو پوائنٹس ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شارجہ: محمد سمیع کی ہیٹ ٹرک، اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح

زلمی نے کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی

دوسری جانب دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ چار میچ کھیل کر دو میں کامیاب جبکہ دو میں ناکام رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp