نیوزی لینڈ پہلے ون ڈے میں بھی فاتح


\"nzتین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
ویلنگٹن کے بیسن ریزرو گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 281 رنزکے ہدف کے تعاقب پاکستان کی پوری ٹیم 210 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان اظہر علی اور احمد شہزاد نے کیا لیکن ایک بار پھر پاکستانی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور گرین شرٹس کو پہلا نقصان اظہر علی کی صورت میں ہوا جب وہ گرانٹ ایلیٹ کی گینڈ پر چھکا لگانے کی کوشش میں 19 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے، 37 کے مجموعی سکور پر احمد شہزاد بھی 13 رنز بنا کر ایلیٹ ہی کا شکار بنے۔ محمد حفیظ نے 56 گیندوں پر 42 رنز سکور کئے اور کین ولیمسن کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔
صہیب مقصود 10 رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ہوئے جب کہ بابر اعظم بھی 62 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عماد وسیم ایک رن بنا کر سینٹنر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ سرفراز احمد 30 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ انورعلی بھی 16 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4، گرانٹ ایلیٹ نے 3 جب کہ سینٹنر، اینڈرسن اور کین ولیمسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستان کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نکولس نے 82، مچل سینٹنر اور میٹ ہنری نے 48، 48 جب کہ میک کلنگھن نے 31 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور انور علی نے 3، 3 جب کہ محمد عرفان نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments