پی ایس ایل: کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


شارجہ میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدِمقابل ہیں۔ کنگز نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز شین واٹسن اور احسن علی نے کیا ہے۔

دوسرے اوور کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنائے ہیں۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں سرفراز احمد کی کپتانی میں گلیڈی ایٹرز ناقابلِ شکست ٹیم بن کر ابھری ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک چار میچ کھیلے ہیں اور ان میں لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قلندرز کو شکست، گلیڈی ایٹرز کی فتوحات کا سلسلہ جاری

زلمی نے کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی

’ہم تو گھر والوں سے پڑھوا کر ہی چلتے ہیں‘

دوسری جانب کراچی کنگز تین میچ ہارنے اور ایک میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد صرف دو ہے۔

کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس کی واحد فتح ملتان سلطانز کے خلاف تھی۔

سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم شین واٹسن، احسن علی، ریلی روسو، عمر اکمل، ڈوین سمتھ، محمد نواز، غلام مدثر، سہیل تنویر، انور علی، اور فواد احمد پر مشتمل ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم عماد وسیم، عامر یامین، اویس ضیا، بابر اعظم، بن ڈنک، کولن انگرام، کولن منرو، لییم لیونگسٹون، محمد عامر، سہیل خان، اور عمر خان پر مشتمل ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32537 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp