تہران کی پالیسی میں مثبت تبدیلی تک ثالثی ممکن نہیں : سعودی عرب


\"saudia\"سعودی عرب نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی ثالثی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی پالیسی میں مثبت تبدیلی تک ایسا ممکن نہیں۔
بحرین کے دار الحکومت منامہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ کئی ممالک نے تہران اور ریاض کے درمیان مصالحت کے لیے ثالث کی پیشکش کی ہے تاہم ایران کے رویے میں مثبت تبدیلی تک ایسا نہیں ہو سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اسے کیا کرنا ہے ، عادل الجبیر نے کہا کہ گذشتہ پینتیس سالوں سے ایران عرب ممالک کے خلاف جارحانہ پالیسی اپنائے ہوئے ہے اور ہمسایہ ممالک میں مداخلت کر رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments