پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


دبئی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 4 کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک دو اوورز کے اختتام پر کراچی کنگز نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنائے تھے۔

ملتان سلطانز سے شکست کھانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نچلے درجے پر ہے۔

کنگز اور یونائیٹڈ کے درمیان پی ایس ایل میں اب تک 10 میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کراچی کنگز پر معمولی برتری حاصل ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ان مقابلوں میں چھ بار کامیابی ملی جبکہ کراچی کنگز چار مرتبہ فاتح رہی۔

مزید پڑھیے

قلندرز کی گلیڈی ایٹرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست

سلطانز نے یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

انگرم کی سنچری، کنگز کے ہاتھوں گلیڈی ایٹرز کو شکست

کراچی کنگز کے گذشتہ میچ میں کولن انگرام کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کراچی کنگز کی ٹیم کپتان عماد وسیم، عامر یامین، بابر اعظم، بین ڈنک، کولن انگرم، کولن منرو، لییم لیونگسٹون، محمد عامر، افتخار احمد، عثمان شنواری اور عمر خان پر مشتمل ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں لیوک رونکی، کیمرون ڈیلپورٹ، حسین طلعت، آصف علی، سمتھ پٹیل، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد موسی، حماد بٹ، فل سالٹ اور رومان رئیس شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp