پی ایس ایل: کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی


جمعرات کو دبئی میں پی ایس ایل کا 20ویں میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز گوہر علی اور فخر زمان نے کیا ہے۔

اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان 16 فروری کو دبئی میں میچ کھیلا گیا تھا۔ جس میں لاہور قلندرز نے حارث رؤف کی عمدہ بولنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

کراچی کی پوری ٹیم لاہور کی جانب سے دیے گئے 139 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

اسی میچ کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو دونوں ٹیموں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نامناسب زبان اور اشارے استعمال کیے جانے کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے!

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی

کراچی کنگز پر لاہور قلندرز کی فتح کے بعد کیا ہوا؟

یونائیٹڈ نے کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

قلندرز پی ایس ایل کے اس سیزن کے 6 میں سے 3 میچز جیت چکی ہے جب کہ کنگز اب تک 6 میں سے صرف دو میچز میں کامیاب ہوئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پرلاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، جبکہ کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم کپتان عماد وسیم، عامر یامین، اویس ضیا، بابر اعظم، بین ڈنک، کولن انگرم، کولن منرو، لییم لیونگسٹون، محمد عامر، سہیل خان، اور عمر خان پر مشتمل ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، سلمان بٹ، اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان)، سہیل اختر، ڈیوڈ وائز، حارث رؤف، راحت علی، سندیپ لمیچن، یاسر شاہ، گوہر علی اور کوری اینڈرسن پر مشتمل ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32483 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp