پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی


پاکستان سپر لیگ کا 22واں میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اس میچ سے قبل یہ دونوں ٹیمیں 20 فروری کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں کوئٹہ نے ملتان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

زلمی نے یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

زلمی نے سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

قلندرز کی گلیڈی ایٹرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست

ان دونوں ٹیموں کو اپنے آخری میچ میں اپنے اپنے حریفوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری میچ لاہور قلندرز کے ساتھ کھیلا تھا۔ کوئٹہ نے لاہور کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا تھا جو انھوں نے 17ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔ جبکہ ملتان نے پشاور کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا جو انھوں نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے ملتان کو شکست دی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کے حالیہ سیزن میں آٹھ پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

جبکہ ملتان سلطانز چار پوانٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32498 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp