لڑکا لڑکی کے درمیان دنیا کا سب سے خطرناک بوسہ


گزشتہ دنوں سری لنکا میں ایک نوجوان جوڑے نے ایسی خطرناک جگہ ایک دوسرے کو بوسہ دینے کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے کہ ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس تصویر میں لڑکی مکمل طور پر ایک چلتی ٹرین سے باہر لٹک رہی ہے ۔ اس نے دونوں ہاتھوں سے دروازے کے ڈنڈوں کو پکڑ رکھا ہے، ایک پیر پائیدان پر جبکہ دوسرا ہوا میں جھول رہا ہے اور لڑکا اسی طرح ٹرین سے باہر کی طرف جھک کر اسے ماتھے پر بوسہ دے رہا ہے۔

لڑکا لڑکی نے یہ حرکت بھی ایسے پہاڑی علاقے میں کی جہاں ٹرین ایک سینکڑوں فٹ گہری کھائی کے اوپر سے گزر رہی ہوتی ہے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہو گئی اور لوگ ان دونوں کو کوسنے لگے کہ انہوں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر یہ تصویر کیوں بنائی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”تم لوگ پاگل ہو؟ کیا لڑکا اس لڑکی سے محبت کرتا ہے؟ اگر اسے لڑکی سے محبت ہوتی تو یوں اس کی جان خطرے میں نہ ڈالتا۔“ ایک اور صارف نے لکھا کہ ”یہ دونوں احمق ہیں جنہوں نے چند لائیک لینے کے لیے اپنی جان داﺅ پر لگا دی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).