دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں 64 افراد گرفتار


\"gariftar\"محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک کے مختلف حصوں سے دہشت گردوں کی مبینہ مالی معاونت کے الزام میں 64 افراد کو گرفتار کیا.
پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے \’اے پی پی\’ کے مطابق پنجاب میں اس طرح کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 57 افراد ملوث پائے گئے، صوبے میں اب تک 51 افراد کو دہشت گردوں کی مبینہ مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے.
وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے جاری کیے گئے ملک گیر اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں دہشت گردوں کی مبینہ مالی معاونت کے الزام میں اب تک گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے 14 زیرِ تفتیش ہیں جبکہ 26 کا چالان کیا جاچکا ہے.
سندھ سے دہشت گردوں کی مبینہ مالی معاونت کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ خیبر پختونخوا میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے پاس 4 کیسز رپورٹ ہوئے جن کے بعد 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا.
نیشنل ایکشن پلان کے آغاز کے بعد سے گلگت بلتستان کے ڈسٹرکٹ دیامیر میں بھی اس طرح کے کچھ کیسز رپورٹ ہوئے اور دہشت گردوں کو مبینہ طور پر پناہ اور خوراک فراہم کرنے کے الزام میں 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments