پی ایس ایل فور: اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت


پاکستان سپر لیگ فور کے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے آخری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہیں جہاں ٹورنامنٹ کے 26ویں میچ میں یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پردوسرے نمبر پر ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے اب تک آٹھ میچ کھیلے ہیں جن میں سے انھیں چھ میچوں میں کامیابی ملی جبکہ دو میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ یونائیٹڈ نے بھی آٹھ ہی میچ کھیلے ہیں جن میں سے انھیں نصف میچوں میں کامیابی اور نصف ہی میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ماضی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اس سے قبل آٹھ بار آمنا سامنا ہوچکا ہے اور کسی ٹیم کو دوسری ٹیم پر برتری حاصل نہیں۔ یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز کو ان مقابلوں میں چار چار بار کامیابی نصیب ہوئی۔

پی ایس ایل فور کے دوران ان دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے گذشتہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

شین واٹسن کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 158 رنز کا مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد کی کپتانی میں احمد شہزاد، عمر اکمل، ڈوین براوو، ریلی روسو، محمد نواز، شین واٹسن، آعظم خان، سہیل تنویر، محمد حسنین اور فواد احمد پر مشتمل ہے۔

جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان محمد سمیع کی سربراہی میں لیوک رونکی، رضوان حسین، کیمرون ڈیلپورٹ، فلپ سالٹ، آصف علی، شاداب خان، سمِت پٹیل، عماد بٹ اور ظفر گوہر پر مشتمل ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32295 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp