امریکا میں ریکارڈ برف باری: 28 افراد ہلاک


\"amrica\"امریکا کی مختلف ریاستوں میں ریکارڈ برفباری نے زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس ہوگئی ، مغربی ورجینیا میں بیالیس انچ تک برف پڑی۔ نیویارک سٹی سے واشنگٹن ڈی سی تک زبردست برفانی طوفان نے خوب تباہی مچائی۔ نیو جرسی اور نیویارک میں ستائیس میری لینڈ میں سینتیس ، مغربی ورجینیا میں بیالیس انچ تک برف پڑی۔ برف سے ڈھکی سڑکوں پر ہونے والے حادثات میں اٹھائیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیویارک میں برفانی طوفان تھمنے کے بعد سفری پابندی ہٹا دی گئی۔ واشنگٹن کو انیس سو بائیس کے بعد ریکارڈ برفباری کا سامنا ہے۔ شہر میں میٹرو سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے جبکہ سکول آج بند رہیں گے۔ یہاں فٹبال سٹیڈیم کی چھت برف کے وزن کی وجہ سے نیچے جاگری۔ آٹھ کروڑ 50 لاکھ افراد طوفان سے متاثر ہوئے ، ہزاروں لوگوں کو بجلی کی فراہمی بند ہو چکی ہے۔ پینسلوینیا میں پانچ سو گاڑیاں برف میں پھنس گئیں جبکہ برفانی طوفان کی وجہ سے گیارہ ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ کنیکٹیکٹ میں برفانی طوفان کی وجہ سے ٹرین کو حادثہ پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فیئرفیکس میں برف سے ڈھکے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کا کہنا ہے طوفان سے نقصان اور بحالی پر ایک ارب ڈالر خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments