توانائی بحران کا خاتمہ کر کے دم لیں گے : شہباز شریف


\"shahbazوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کر رکھا ہے، صوبے میں گیس پاور پلانٹس کے3 منصوبوں میں قوم کے 112 ارب روپے بچائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ،اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔پنجاب میں3600 میگاواٹ کے گیس سے بجلی پیدا کرنے کے3 منصوبوں میں 112 ارب روپے بچا کر مثال قائم کی۔
وزیر اعلیٰ سے ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پچا موتھو الانگو نے بھی ملاقا ت کی جس میں پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان تعلیم، صحت، آب پاشی، اسکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments