اشتعال انگیز تقاریر پر متحدہ رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری


\"mqm\"کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم رہنماوں کے ایک مرتبہ پھروارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کو پیش نہ کیے جانے پر ایم کیو ایم قائد، رہنما فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار و دیگر کے ایک مرتبہ پھروارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے 16 فروی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید مہلت طلب کی تھی۔ عدالت نے وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں بھی 16 فروری تک توسیع کردی۔
متحدہ رہنماوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں ملیر سٹی تھانے میں مقدمات درج ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments