آسٹریلیا نے انڈیا کو سیریز میں شکستگ دے دی


عثمان خواجہ

عثمان خواجہ نے انڈیا کے خلاف سیریز میں دو سینچریز بنائیں

آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان انڈیا میں جاری ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

اس سیریز کے پہلے دو میچوں میں آسٹریلیا کو شکست ہوئی تھی لیکن اس کے بعد ہونے والے میچوں میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمن عثمان خواجہ کی زبردست فارم نے انڈیا کے خلاف سیریز کا رخ موڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔

آخر میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 273 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن انڈیا کی پوری ٹیم میچ کی آخری گیند پر 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پہلے دونوں میچوں میں ہار کے بعد آسٹریلیا کو تیسرے میچ میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ یہ میچ خاص طور پر پاکستانی شائقین اور میں خاصی دلچسپی کا باعث تھا۔ اس میچ میں بھی جیت کا سہرا پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کے سر تھا۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی جاری تھی اور اس دوران سیریز کے تیسرے میچ میں انڈین ٹیم پلوامہ حملے کے خلاف اپنی فوج کے ساتھ یکجہتی کے طور پر فوجی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اتری تھی۔

انڈین کرکٹ ٹیم

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں انڈین ٹیم نے اپنی فوج کے ساتھ یکجہتی کے لیے فوجی ٹوپیاں پہنیں

اس میچ میں کامیابی کے بعد پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹویٹ میں اچھی کارکردگی پر عثمان خواجہ کی تعریف کی۔ پھر اگلے میچ میں پلیئر آف دی میچ ایشٹن ٹرنر کے ساتھ ساتھ عثمان خواجہ کو ایک بار پھر اچھی کارکردگی پر شاباشی دی۔

https://twitter.com/peaceforchange/status/1104095351005315073

https://twitter.com/peaceforchange/status/1104827345955942400

سیریز چار میچز کے بعد برابر تھی اور پانچویں میچ میں بھی ‘ہر دل عزیز’ عثمان خواجہ نے ایک اور سینچری سکور کر کی۔ گو کہ آسٹریلیا اپنے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 272 رنز بنا سکے جواب میں انڈیا کی بیٹنگ لڑکھڑائی۔ تیس اوورز کے اختتام پر انڈیا کے 138 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ سوائے روہت شرما کی ففٹی کے باقی ٹاپ آرڈر آسٹریلین بولنگ کے سامنے ڈھیر ہوگئی۔بھوینیشور کمار اور کیدار جادھو نے اگلے پندرہ اوورز میں 76 رنز کا اضافہ کیا۔ لیکن جب چھیالسویں اوور میں بھوینیشور کمار آؤٹ ہوئے اور چار اوورز میں مزید 50 رنز درکار تھے تو انڈیا کے لیے صورتحال مشکل نظر آئی۔ اگلے ہی اوور میں دوسری طرف ڈٹے ہوئے جادھو بھی آؤٹ ہوئے اور ہار یقینی نظر آنے لگی۔ انڈیا کی ٹیم 273 کا ہدف کا پیچھا کرنے میں ناکام رہی اور اپنی ہی سرزمین پر کھیلی گئی سیریز کے آخری میچ میں 237 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی اور ساتھ ہی سیریز آسٹریلیا کے قدموں میں ڈال دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp