صحت مند گردے۔ صحت مند زندگی


گردوں کا عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر گردوں کی انسانی جسم میں اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ عالمی سطح پر اس دن کو باقاعدہ طور پر منانے کا آغاز 2006 میں ہوا تھا۔ یہ دن ہر سال مارچ کی دوسری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ اس دن دنیا میں سینکڑوں مقامات پر گردوں کے متعلق سمینار منعقد ہوتے ہیں۔ جن میں گردوں کی بیماریوں کے متعلق آگاہی۔ بیماری سے خطرات اور گردے کے امراض کے ساتھ کیسے جیا جاتا ہے کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ انسانیت کی بھلائی اور گردوں کو صحت مند رکھنے کی اہمیت پر یہ اہم دن منایا جاتا ہے۔

2006 میں ابتدائی طور پر اس کا آغاز 66 ممالک میں آگاہی مہم سے ہوا جو دو سالوں میں انٹرنیشنل سوسائیٹی آف نفرالوجی (ISN) اور ورلڈ کڈنی ڈے کے باہمی اشتراک سے یہ مہم 86 ممالک تک جا پہنچی۔ عالمی سطح پر اس کا مقصد گردوں کے متعلق آگاہی، اس کا بر وقت علاج اور زیادہ آبادی والے ممالک میں اس مرض کی روک تھام کے اقدامات ہیں۔

ورلڈ کڈنی ڈے آرگنایزیشن کے مطابق مندرجہ ذیل مقاصد کے لئے عالمی دن کو منایا ہے۔

1۔ دن کو منانے کا مقصد عام لوگوں میں گردوں کی انسانی جسم کے لئے اہمیت کو اجاگر کرنا اور گردوں اور اس سے جڑی ہوئی بیماریوں کو کم کرنا ہے۔

2۔ بنیادی طور پر ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض اس مرض کا جلدی شکار ہوتے ہیں۔ اس کے لئے ایک ایسا نظام وضع کرنا جس سے بلند فشار خون اور شوگر کے مریضوں کی پہچان اور ان کے لئے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا۔

3۔ ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس عملہ کی خاص تربیت کرنا تاکہ وہ Chronic Kidney Disease (CKD) کے ہائی رسک والے ممالک میں مریضوں کی پہچان اور ان کا بروقت علاج ممکن بنا سکیں۔

4۔ ملکی سطح پر متعلقہ اداروں کو اس مرض کی روک تھام کے لئے ٹھوس بنیادوں پر انتظامات کرنے پر زور دینا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف پروگرام ترتیب دینا۔

5ْ۔ ملک میں اہم جگہوں اور مختلف شہروں میں اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے سمینار منعقد کروانا۔

6۔ گردوں کی پیوندکاری کے لئے مثبت اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا۔

گردوں کے عالمی دن کے مواقع پر دن کی مناسبت ہر سال کے پیغامات۔

2018۔ گردے اور عورتوں کی صحت۔ اہمیت اور اختیارات۔

2017۔ امراض گردہ۔ بچاؤ۔ صحت مند زندگی صحت مند گردے۔

2016۔ امراض گردہ اور بچے۔ روک تھام کے لئے جلدی اقدامات۔

2015۔ گردوں کی صحت سب کے لئے۔

2014۔ گردوں کے مرض اور عمر پر اس کے اثرات۔

2013۔ زندگی کے لئے گردے ضروری۔ گردوں کی مناسب حفاظت۔

2012۔ گردوں کی صحت کے لئے ضروری Receive۔ Donation

2011۔ اپنے گردوں کی حفاظت کریں۔ دل کے دورہ سے بچیں۔

اس وقت دنیا میں آٹھ کروڑ پچیس لاکھ سے زیادہ لوگ گردوں کی مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ چوبیس لاکھ سے زیادہ لوگ ہر سال گردے فیل ہونے کی وجہ سے موت کا لقمہ بن جاتے ہیں۔ اس وقت گردوں کی بیماری دنیا میں موت کی چھٹی بڑی بیماری بن گئی ہے۔

گردوں کی دائمی مرض Chronic Kidney Disease (CKD) گردوں کی شدید سوزش (AKI)

Acute Kidney Injury ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا میں ایک کروڑ تیس لاکھ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔ جن میں سے 85 فیصد لوگوں کا تعلق غریب اور کم ماہانہ آمدنی والے ممالک سے ہے۔ گردوں کی دونوں بیماریاں CKD اور AKI انسانی جسم میں دوسری بیماریوں کا سبب بھی بن رہی ہیں۔ جن میں دل کے امراض۔ شوگر۔ بلند فشار خون اور موٹاپا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملیریا۔ ٹی بی اور ہیپاٹائٹس جیسی چھوت کی بیماریوں میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ بچوں میں گردوں کی ان بیماریوں کے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).