الیکشن کمیشن پنجاب کے لئےعمران نے رابطہ نہیں کیا: طارق کھوسہ


\"0001\"الیکشن کمیشن کےممبر پنجاب کے لیے عمران خان کی تجویزکردہ شخصیت طارق کھوسہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ نے اپنے نام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عمر آئینی حد سے زیادہ ہو چکی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب کے لئے جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کے نام کی منظوری دی تھی جس پر عمران خان نے اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی نے تحریک انصاف کے تجویز کردہ نام طارق کھوسہ کے نام پر مشاورت نہیں کی ہے۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ نے اپنا نام تجویز کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اس معاملے پر ان سے کوئی بات نہیں کی تھی، اس منصب کے لئے عمر کی آئینی حد 65 سال ہے اور ان کی عمر اس سے زائد ہو چکی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments