ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی جس پر لوگ چیخیں گے، وزیر خزانہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عوام پر قیمتوں کا مزید بوجھ ڈالنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جس پر عوام چیخیں گے۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے بجلی کی قیمت کو انتخابی مہم کے لیے استعمال کیا تھا، اس نے ایک سال میں توانائی شعبہ میں 450 ارب روپے کا خسارہ کیا اور گیس کی کمپنیوں میں 150 ارب روپے کا نقصان کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ اب ملک میں معیشت مستحکم دکھائی دے رہی ہے، تاہم مہنگائی مزید بڑھے گی کیونکہ بجلی اور گیس کی قیمت بڑھ رہی ہے، اس پر لوگ چیخیں گے، تاہم جب معیشت بحال ہورہی ہو تو مہنگائی بڑھتی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اختلافات کم ہوچکے ہیں اور قرض کے لیے مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف نے مزید اقدامات کرنے کا کہا تھا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے جو اقدامات کیے وہ کافی ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ اخراجات کو کم کیا جائے اور بجلی و گیس کے نقصانات کو کنٹرول کیا جائے، آئی ایم ایف نے ڈالر کو بھی مارکیٹ ریٹ پر لانے کا مطالبہ کیا ہے تاہم فی الحال ڈالر کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
بشکریہ ایکسپریس

پنجاب: وزیراعلی کی تنخواہ میں 6 گنا اضافہ، تاحیات گھر اور سٹاف ملے گا

وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزیراعلیٰ اور اراکین پنجاب اسمبلی سے بھی کم

ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی جس پر لوگ چیخیں گے، وزیر خزانہ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).