گیمبینو مافیا کے سربراہ ’فرینکی بوائے‘ نیو یارک میں قتل کر دیے گئے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  • 15
  •  

فرینکی بوائے

AFP
اطالوی پولیس کی جانب سے فراہم کردہ فرینک کیلی کی سنہ 2008 کی ایک تصویر

نیو یارک کی جرائم پیشہ گیمبینو خاندان کے معروف سربراہ فرینک کیلی کو ان کے گھر کے باہر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ 53 سالہ کیلی کو سٹیٹن آئی لینڈ کی ٹوٹ ہل ڈسٹرکٹ میں بدھ کی شام متعدد گولیاں ماری گئیں اور بعد ازاں وہ ہسپتال میں چل بسے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم قاتل بعد میں موقع واردات سے نیلی رنگ کی گاڑی میں فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے

اٹلی میں مافیا کو پکڑنے والوں کی پراسرار زندگی

مافیا ڈان ‘ڈامنیکو’ کی سزا ختم

اٹلی کے سب سے بڑے مافیہ گروپ کے سربراہ گرفتار

نیو یارک کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سنہ 1985 کے بعد کسی مافیا کے سرغنہ کی شہر میں پہلی ٹارگٹڈ کیلنگ ہے۔

گیمبینو خاندان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ان پانچ تاریخی امریکی، اطالوی مافیا خاندانوں میں سے ایک ہے جو نیو یارک میں بستے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ فرار ہونے سے قبل کیلی کے قاتل نے انھیں کم از کم چھ گولیاں ماریں اور اس کے بعد ان کو گاڑی تلے روندا۔

کیلی کے خاندان کے افراد کو واقعے کے بعد گلی میں پہنچتے اور ان کی لاش کے پاس بیٹھ کر روتے دیکھا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں۔

ایک پولیس اعلامیے کے مطابق ’کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے جبکہ تفشیش جاری ہے۔‘

نیویارک کے میڈیا کا کہنا ہے کہ سنہ 1985 میں گیمبینو خاندان کے سربراہ پال کیستیلانو کے ایک ریستوران میں قتل کے بعد یہ کسی جرائم پیشہ خاندان کے سربراہ کا پہلا قتل ہے۔

فرانسیسکو کیلی، جو ‘فرینکی بوائے’ کے نام سے جانے جاتے تھے، کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کے انھوں نے سنہ 2015 میں ڈومینیکو سیفالو سے تنظیم کی سربراہی حاصل کی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ وہ بھتہ لینے کے صرف ایک مقدمے میں سزا یافتہ ہیں جس پر ان کو 16 ماہ جیل میں گزارنے پڑے تھے۔

گیمبینو خاندان کا بدنامِ زمانہ سربراہ جان گوٹی کو تصور کیا جاتا ہے جو سنہ 1992 میں 13 قتل اور متعدد دیگر جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔ ان کی وفات 2002 میں ہوئی تھی۔

سٹیٹن آئی لینڈ میں متمول ٹوٹ ہل کا علاقہ جرائم سے تعلق کی وجہ سے جانا پہچانا ہے۔

سنہ 1972 میں بنائی جانے والی فلم دی گاڈ فادر میں اس علاقے کو افسانوی کردار ڈان کارلیونی کی رہائش گاہ کے طور پر بھی دکھایا گیا تھا۔

پال کسٹیلانو کا گھر بھی ادھر ہی ہے۔

اطالوی مافیا

Getty Images

جینویزئے، گیمبینو، لوکیسے، کولمبو اور بونانو مافیا خاندانوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ گذشتہ کئی دہائیوں سے نیو یارک میں منظم جرائم کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

گذشتہ ہفتے کولمبو تنظیم کے سربراہ 85 سالہ کارمین پیرسیکو 139 سالہ قید کی سزا کاٹنے کے دوران جیل میں ہلاک ہو گئے تھے۔ وہ پچھلے 33 سالوں سے جیل میں تھے۔

بدھ کے روز بونانو خاندان کے دو سربراہان جوزف کیمرانو جونیئر اور جان زینکوسیو کو مین ہیٹن کی ایک عدالت نے بھتہ وصولی اور دیگر بدعنوانیوں کے الزامات سے بری کیا تھا۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  • 15
  •  

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 8064 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp