پی ایس ایل: پہلے ناک آؤٹ میچ میں کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹیڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ فور کا پہلے ناک آؤٹ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں مقامی ٹیم کراچی کنگز نے دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹیڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سال کے پی ایس ایل میں ان دونوں ٹیموں کے مابین 23 فروری کو کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے باآسانی سات وکٹوں سے جیت حاصل کی۔

اس کے بعد27 فروری کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں کراچی نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 169 کا ہدف دیا جو کہ آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد نے پانچ وکٹوں پر پورا کر لیا۔

گذشتہ سال ان دونوں ٹیموں نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور کوالیفائر مقابلے میں لیوک رانکی کی دھواں دھار اننگز نے اسلام آباد کو فائنل میں پہنچا دیا تھا۔

اس میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم جمعے کو پشاور زلمی کے خلاف فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے کھیلے گی جہاں اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ان کی منتظر ہوگی۔

کراچی کنگز کی ٹیم کپتان عماد وسیم، عامر یامین، بابر اعظم، بین ڈنک، کولن انگرم، کولن منرو، لییم لیونگسٹون، محمد عامر، افتخار احمد، عثمان شنواری اور عمر خان پر مشتمل ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں لیوک رونکی، ایلکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، چیدڈ وک والٹن، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد موسی، محمد سمیع اور رومان رئیس شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp