نیب پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا ؟ برگیڈئیر اسد منیر نے خودکشی کر لی


اسلام آباد میں  بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے خود کشی کر لی۔ وہ سابق ممبر سٹیٹ سی ڈی اے بھی رہے تھے ۔

گزشتہ روز نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی، ان پر نیب نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام لگایا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر نیب کے اپنے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی میڈیا رپورٹ پر کافی پریشان تھے۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ ’’یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا؟‘‘ جس کے بعد وہ سونے چلے گئے تھے اور صبح ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

بریگیڈیئر (ر) اسد منیر عسکری انٹیلی جینس ایجنسی پشاور کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).