پی ایس ایل 4: دوسرے فائنلسٹ کا فیصلہ آج، اسلام آباد کا فیلڈنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ فور کا دوسرا ناک آؤٹ میچ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ پشاور زلمی ہوگا۔

اب سے کچھ دیر قبل اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ اس میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو پی ایس ایل فور کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں، واٹسن ہیرو

پی ایس ایل: آصف علی یونائیٹڈ کے ہیرو، کنگز کو شکست

ٹیمیں کہاں سے آئی ہیں؟

یاد رہے کہ یہاں پر پہنچنے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 186 رنز کا دفاع کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرا دیا تھا۔

پہلے کوالیفائنگ میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیے گیے 162 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور کی تیسری گیند پر ہدف عبور کر لیا۔

کراچی کے بائیں ہاتھ کے بولر عمر خان کے سپیل کے اختتام پر لگ رہا تھا کہ کراچی شاید میچ میں آگے ہو گیا ہے لیکن حسین طلعت اور ایلکس ہیلز کی درمیان نصف سنچری کی شراکت نے یونائیٹڈ کو مستحکم کیا اور اس کے بعد آصف علی اور فہیم اشرف نے زوردار ہٹنگ کر کے جیت کو یقینی بنایا۔

اس سے قبل پہلے الیمنیٹر میچ کے آخری اوور میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 21 رنز کی ضرورت تھی اور ان کے تمام ریگولر بولرز کے اوور ختم ہو گئے تھے۔ ڈوائن براوو کو 19ویں اوور میں 14 رنز پڑے تھے اور محسوس ہو رہا تھا کہ بولر کی کمی گلیڈی ایٹرز کو شاید مہنگی پڑ جائے گی۔

اس موقع پر جب زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور کیئرون پولارڈ دھواں دھار بیٹنگ کر رہے تھے تو اس وقت کوئٹہ کے سینئیر کھلاڑی شین واٹسن نے بولنگ کی ذمہ داری اٹھائی اور ایک سال بعد گیند کرانے آئے اور اپنی ٹیم کے سکور کا دفاع کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp