وہ کون سے ملک ہیں جہاں ایک عورت کے کئی شوہر ہیں!


تعدد ازدواج (Polygamy) یعنی ایک مرد کی ایک سے زیادہ بیویاں ایک عام معاشرتی رواج ہے لیکن ایک عورت کے کئی شوہر (Polyandry)  بہت کم معاشرو ں کی روایت ہے ۔ لیکن یہ روایت اب کئی معاشروں میں پروان چڑھ رہی ہے۔ چنانچہ سری لنکا، کینیڈا، نیپال، بھوٹان، نیمبیا، لداخ، تبت زینسکار وغیرہ میں اس رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ایک سے زیادہ مردوں سے شادیاں وہ عورتیں کر رہی ہیں جو مالدار ہیں اور ایک زیادہ مردوں کے ’نان نفقہ‘ کی ذمہ داری اٹھا سکتی ہیں ۔ ان معاشروں میں عورتیں مردوں کی نسبت زیادہ کام کرتی ہیں۔ اس لیے مرد ان کے دست نگر ہیں۔ جنسی تعلقات کے لیے بھی عورت کا فیصلہ ہی آخری ہوتا ہے کہ وہ آج کس شوہر کو قریب آنے دی گی اور ایک وقت میں ایک سے زیادہ شوہروں کے ساتھ رہتی ہے یا باری باری ان سے تعلقات قائم کرتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).