خواتین کے ٹائلٹ میں ٹوٹتے بنتے رشتے


اینی، کوپر ہال، 2018

Samantha Jagger
یہ تصاویر 35 ایم ایم کیمرے سے لی گئی ہیں

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ خواتین پبلک ٹائلٹ میں مردوں سے زیادہ ٹائم لیتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ان کے لیے وہ صرف ٹائلٹ نہیں بلکہ وہاں میک اپ ٹھیک ہوتا ہے، گپ شپ لگتی ہے، دوستیاں بنتی ہیں اور زندگی کے مسائل کا تذکرہ ہوتا ہے۔

سمینتھا جیگر 10 برسوں سے خواتین کے ٹائلٹ میں دوستوں اور اجنبیوں کے درمیان گپ شپ کے ایسے ہی لمحات ریکارڈ کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ لمحات ایک 35 ایم ایم کے کیمرے میں بند کیے جو ان کے ہینڈ بیگ میں آرام سے آجاتا ہے۔

ان کی زیادہ تر تصاویر برطانیہ کے دو شہروں مانچسٹر اور لیڈز کے پبوں اور کلبوں میں لی گئی ہیں اور اب ایک نمائش کا موضوع بننے جا رہی ہیں جس کا ٹائٹل ہے ’لُوزن اپ‘ ( Loosen Up)

ڈینی، 2018

Samantha Jagger
کچھ تصاویر تو دوستوں کی ہیں اور کچھ اجنبیوں کی جن سے سمینتھا کی پب یا کلب میں ہی ملاقات ہوئی
سن گلاسز

Samantha Jagger
ٹائلٹ کی دیوار کے اوپر سے گپ شپ

Samantha Jagger
تصاویر کا مقصد ٹائلٹ میں دوستی کے لمحات کو فلمبند کرنا تھا

25 سالہ سمینتھا نے بتایا کہ وہ نوجوانی سے تصاویر بنا رہی ہیں لیکن انہیں گزشتہ سال احساس ہوا کہ ان میں سے زیادہ تر تو ٹائلٹ میں لی گئی ہیں۔

وہ کہتی ہیں ’ان تصاویر نے مجھے ٹائلٹ میں لڑکیوں کے درمیان پیدا ہونے والے دوستی کے لمحات، ان کی گپ شپ، رشتوں کے ٹوٹنے کی باتوں، میک اپ اور تیاری کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا اور انہیں یہ بہت دلچسپ لگا۔

’میں ان تصاویر میں اسی ماحول کو بیان کرنا چاہتی ہوں۔‘

سمینتھا

Samantha Jagger
ان میں سمینتھا کی اپنی تصاویر بھی شامل ہیں

اینی، گیس لیمپ، مینچسٹر

Samantha Jagger
ان تصاویر میں اکثر خواتین میک اپ کر رہی ہیں اور اس میں ایک دوسرے کی مدد بھی کرتی نظر آ رہی ہیں

پب اور کلبوں کے ٹائلٹ میں سمینتھا نے لڑکیوں کو ایک دوسرے کے کندھے پر آنسو بہاتے، لڑکیوں کو لڑکوں سے تعلق ختم ہونے پر ایک دوسرے کی ڈھارس بندھاتے، ہمدردی کی مسکراہٹ بانٹتے دیکھا ہے اور کوڑے دان میں زیر جامے بھی دیکھے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ باہر نکلیں تو ٹائلٹ میں ایک لڑکی ہاتھ خشک کرنے والی مشین کی گرم ہوا اپنے چہرے پر لے رہی تھی اور اس کا خیال تھا کہ وہ اکیلی ہے اور سمینتھا کی آواز سن کر اس کی چیخ نکل گئی۔ سمینتھا نے کہا کہ وہ دونوں اس بات پر خوب ہنسی اور پھر ان میں دوستی بھی ہو گئی۔

ہیمبل اور چارلی، 2019

Samantha Jagger
کچھ تصاویر میں اجنبی لڑکیاں مشکل صورتحال میں ایک دوسرے کی مدد کر رہی ہیں
کیرل اور فلو، میکی میئر

Samantha Jagger
نمائش میں کچھ خواتین کی باتیں سنی بھی جا سکیں گی

نمائشن کے دوران کچھ خواتین کی ٹائلٹ میں گزرے دلچسپ لمحات کے بارے میں باتیں بھی سنی جا سکیں گی۔ ان میں برمنگھم کی 25 سالہ چارلی ڈاؤنز بھی شامل ہیں۔

چارلی نے بتایا کہ وہ سمینتھا کی ایک دوست ہیمبل کے ساتھ تھیں جسے وہ دوسری بار ہی ملی تھیں۔ میں کچھ پی بھی چکی تھی اور پھر جیسا کہ لڑکیاں اکثر کرتی ہیں کہ اکٹھے ٹائلٹ جاتی ہیں، میں اور ہیمبل اکٹھے گئے تاکہ قے کرتے ہوئے وہ میرے بال چہرے سے پیچھے کر سکے۔

سمینتھا

Samantha Jagger
سمینتھا کی تصاویر میں دیکھی جانے والی اکثر لڑکیوں سے دوستی ہو چکی ہے

بغل کی تصویر

Samantha Jagger
سمینتھا حقیقت دکھانا چاہتی ہیں نہ کہ صرف ایسی تصاویر جو انسٹا گرام کے لیے موزوں ہوں

سمینتھا کا تعلق یارک سے ہے اور اب مانچسٹر میں رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ایڈٹنگ اور فلٹر کے دور میں میں ایک لمحے کو قید کرتی ہوں اور بس وہیں رک جاتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ تصاویر ایس بھی ہیں جن کے بارے میں وہ اب بھی سوچ رہی ہیں کہ انہیں نمائش میں رکھا جائے یا نہیں۔

’لوزن اپ‘ نمائش مانچسٹر میں ’دی برِک ورکس‘ بارٹن آرکیڈ بیسمنٹ میں مئی میں ہو گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32187 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp