دنیا کا سب سے مہنگا ترین شہر کونسا ہے؟


ہانگ کانگ اور سنگا پور کے بعد پیرس کو دنیا کے سب سے مہنگے شہروں میں شمار کیا گیا ہے۔

اکنامِسٹ انٹیلی جینس یونٹ (ای ای یو) کے سالانہ سروے میں یہ تینوں شہر پہلے نمبر پر ہیں۔

دس ہزار ڈالر کا برگر

جہاں ایک لاکھ ڈالر کمانے والا بھی ’غریب‘ ہے

گزشتہ 30 برسوں سے ای ای یو 133 شہروں میں قیمتوں کا موازنہ کر رہا ہے اور ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب تین شہروں کو ایک ساتھ سر فہرست رکھا گیا ہو۔

پچھلے سال پیرس دوسرے نمبر پر تھا۔ اس سروے میں کھانے پینے جیسی بنیادی چیزوں کی قیمتوں کا موازنہ کیا جاتا ہے۔

رپورٹ تیار کرنے والی روکسانہ سلاؤ شیوا کا کہنا ہے کہ 2003 سے ہی پیرس دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں کے مقابلے میں وہاں صرف شراب، ٹریول اور تمباکو ہی سستا ہے۔ مثال کے طو پر پیرس میں ایک خاتون کے بال کٹوانے کا خرچ تقریباً 119 ڈالر ہے جبکہ میونخ اور جاپان میں بلترتیب تقریباً 74 اور 54 ڈالر ہے۔

دنیا کے سب سے مہنگے شہر

1: سنگا پور

1: پیرس

1: ہانگ کانگ (چین)

4: ذیورچ (سوئٹزر لینڈ)

5: جنیوا ( سوئٹزرلینڈ)

5: اوساکا (جاپان)

7: سیول (جنوبی کوریا)

7: کوپن ہیگن (ڈنمارک)

7: نیویارک (امریکہ)

10: تل ابیب (اسرائیل)

10: لاس اینجلِس (امریکہ)

اس سال کی رینکِنگ میں کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے سبب بھی فرق پڑا ہے۔ اس لیے آرجنٹینا، برازیل اور ترکی جیسے ممالک میں اخراجات میں کافی کمی آئی ہے۔

دنیا کے سب سے سستے شہر

1: کراکس (وینزویلہ)

2: دمشق (شام)

3: تاشکند (ازبکستان)

4: الماتی (قزاقستان)

5: بنگلور (انڈیا)

6: کراچی (پاکستان)

6: لاگوس (نائجیریا)

7: بیونس آئرس (ارجنٹینا)

7: چننئی (انڈیا)

8: دلی (انڈیا)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32190 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp