گولان کی پہاڑیاں: صدر ٹرمپ کے بیان سے کیا بدلے گا؟


جس وقت صدر ٹرمپ کی ٹوئٹ آئی، جس میں انہوں نے گولان کی پاڑیوں پر اسرائیل کی حاکمیت تسلیم کرنے کی بات کی تھی، ہم لوگ اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر تھے یہ ایک بڑا سرپرائیز تھا۔ ہم یروشلم کے مقدس مقامات کے دورے پر امریکی وزیر ِخارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ تھے اور دن کے آخر میں کام ختم کرنے سے پہلے ان کے اور نتن یاہو کے بیان کے منتظر تھے۔

(بی بی سی کی نمائندہ برائے امریکی محکمۂ خارجہ باربرا پلیٹ اشر کا تجزیہ)

ان دونوں نے پریس کانفرنس میں آنے میں خاصی دیر لگا دی جس پر ہم سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ آیا صدر ٹرمپ کی ٹوئٹ نے انہیں بھی بری طرح چونکا دیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو یہ مسٹر نتن یاہو کے لیے ایک خوشخبری تھی اور ہم سے بات کرتے ہوئے انکا پہلا جملہ تھا ‘میں بہت خوش ہوں’۔

یروشلم اسرائیل کا دارالحکومت ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

ایران اور اسرائیل کا مسئلہ ہے کیا؟

اسرائیل کے عربوں سے بڑھتے تعلقات

گولان کی پہاڑی

شام میں لڑائی کے بعد سے گولان کی پہاڑیوں پر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا

نتن یاہو اس فیصلے سے نہیں بلکہ اس کی ٹائمِنگ سے حیران ہوئے ہونگے کیونکہ گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر اسرائیل کے حق کو تسلیم کرنے کا معاملہ ٹرمپ انتظامیہ میں کافی عرصے سے زیر غور تھا اور حالیہ مہینوں میں اسرائیل اہلکار اس کی منظوری کی پُر زور کوششیں کر رہے تھے۔

بہت بڑی تبدیلی

دہائیوں سے امریکہ اور دنیا کے زیادہ تر ممالکے گولان پر اسرائیل کے قبضے کو مسترد کرتے آ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے قارٹر میں درج اصول کے مطابق کو ملک کسی علاقے پر قبضے کر کے اسے اپنے پاس نہیں رکھ سکتا بلکہ اس کا مستقبل مذاکرات سے طے ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے یہ صورتحال بدل دی ہے۔

اس فیصلے سے کس طرح کے سوال پیدا ہوتے ہیں؟

سب سے پہلے اور اہم ہے عالمی قوانین کا سوال۔

گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا حق تسلیم کر کے دراصل مسٹر ٹرمپ علاقے پر اسرائیل کے قبضے کو تسلیم کر رہے ہیں اس کے بعد دوسرے ممالک کو ایسا کرنے سے روکنے کا ان کے پاس کیا جواز ہوگا مثلاً کرائمیا پر روس کا قبضہ۔

فلسطینی

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں امریکہ اب غیر جانبدار ثالث نہیں ہو سکتا

دوسرا یہ کہ انہوں نے کہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے کر رہے یہاں انکا مطلب ایران سے ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ایران اسرائیل کو ہدف بنانے کے لیے شام کا استعمال کر رہا ہے اور گولان کی پہاڑیاں فرنٹ لائن پر ہیں۔

وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے کچھ اراکان کی یہی دلیل ہے اور اسرائیل بھی یہی دلیل دیتا آیا ہے۔

لیکن گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے کو تسلیم کیے جانے سے حقیقت میں کوئی فرق نہیں پڑیگا کیونکہ اسرائیل پہلے سے ہی وہاں فوجی قبضہ جمائے ہوئے ہے۔

یہاں اور واشنگٹن میں مبصرین کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ اعلان انتخابات میں نتن یاہو کی حمایت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے کیا ہے۔

شام میں جاری جنگ اس سے کیسے متاثر ہو سکتی ہے؟

اسرائیل شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔

ایک طرف شام خانہ جنگی کے سبب کمزور پڑ چکا ہے اور ایران امریکی پابندیوں سے متاثر ہوا ہے جس کے بعد اسرائیل کو امریکہ میں اپنے دوستوں کی حمایت سے اپنی دھونس جمانے کا موقع مل رہا ہے۔

دوسری جانب گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے پر کھلے عام کوئی تنازع بھی نہیں ہے۔ اس معاملے کو اچھالا جائے تواسرائیل کے ساتھ ایران اور اسکے علاقائی اتحادی حزب اللہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔

روس بھی اس ساری صورتحال سے خوش نہیں ہوگا۔

غربِ اردن پر کیا اثر پڑے گا؟

گولان پہاڑیاں

گولان کے بارے میں صدر ٹرمپ کے اس فیصلے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ انکی انتظامیہ امریکی پالیسی اسرائیل کے حق میں بدل رہی ہے

مقبوضہ غربِ اردن گولان کی پہاڑیوں سے مختلف ہے۔ اس پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کیا تھا لیکن یہاں فلسطینیوں کی بڑی آبادی ہےجو حقِ خود ارادیت کا مطالبہ کر رہی ہے۔

بیس سال سے اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں اور ان مذاکرات کے حامیوں کو تشویش ہے کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی حق کے تسلیم سے غربِ اردن کے اسرائیل سے سے الحاق کا مطالبہ زور پکڑ سکتا ہے۔

یہ تشویش بے بنیاد نہیں ہے کیونکہ وزیراعظم نتن یاہو کے دائیں بازو کے اتحاد کے اراکان اس الحاق پر زور دے رہے ہیں۔ خود نتن یاہو کی سیاسی جماعت میں انتیس میں سے اٹھائیس ارکان اس الحاق کی حمایت کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

نیتن یاہو ان اسٹھائیس ارکان میں شامل نہیں لیکن انہیں اپوزیشن کی جانب سے بدعنوانی کے الزامات اور سخت مقابلے کا سامنا ہے اور انہوں نے یہ ظاہر کیا ہے کہ طاقت میں رہنے کے لیے وہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

اس سے ٹرمپ کے قیامِ امن کے عمل پر کیا اثرات پڑیں گے؟

گولان کے بارے میں صدر ٹرمپ کے اس فیصلے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ انکی انتظامیہ امریکی پالیسی اسرائیل کے حق میں بدل رہی ہے۔ صدر ٹرمپ پہلے ہی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر چکے ہیں اور انہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے کی فنڈنگ کم کر دی ہے۔ انتظامیہ نے فلسطینی اتھارٹی کو ہر طرح کی امداد روک دی ہے۔

انھوں نے فلسطینی اتھارٹی کو تقریبا تمام معاونت روک دی ہے اور ان پر دہشت گردوں کی مالی مدد اور امن کی کوششوں کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اگر فلسطینی اتھارٹی پیش کی جانے والی تجاویز کو مسترد کرتی رہی تو ممکن ہے اس سے اسرائیل کے موقف کو مذید تقویت ملے گی۔

تاہم اس منصوبے کے لیے عرب ممالک کی تائید ضروری ہوگی جو کافی عرصی سے اسرائیل کے زیرِ تسلط علاقوں کی واپسی کے خواشمند ہیں۔

بہت سے ممالک نے مسئلہ فلسطین کے بجائے ایران سے مبینہ خطرے کے پیشِ نظر ٹرمپ کے امن معاہدے کی حمایت ظاہر کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ لیکن صدر ٹرمپ کے گولان کے بارے میں بیان کے باعث وہ عوامی سطح پر مشکل صورتحال کا شکار ہوجائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32505 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp