شارجہ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، محمد حسنین اپنا پہلا میچ کھیلیں گے


شارجہ میں کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے کپتان شعیب ملک کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ محمد عامر کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا ہے جو آج اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلیں گے۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور حارث سہیل کریز پر موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر پہلے تک پانچ اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 26 رنز بنائے تھے اور ان کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔

امام الحق بغیر کوئی سکور بنائے جے رچرڈسن کی گیند پر پہلے ہی اوور میں بولڈ ہوگئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

شارجہ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے 49 اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ایرون فنچ

ایرون فنچ نے میچ کے نمایاں کھلاڑی رہے اور انھوں نے 116 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلیا کی آٹھ وکٹوں سے جیت

شعیب ملک اتنے مایوس سے کیوں تھے؟

پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیم کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ،پیٹر ہینڈس کومب، شان مارش، مارکس اسٹونس، گلین میکسویل، جے رچرڈسن، نیتھن لائن، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل پر مشتمل ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جب کہ قومی ٹیم میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد حسنین، محمد عباس اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

اس سیریز کی خصوصی بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان سرفراز احمد کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور قیادت کی ذمہ داری ان میچوں کے لیے شعیب ملک کو سونپ دی گئی ہے۔

سرفراز احمد کے علاوہ دیگر پانچ کھلاڑیوں فخرزمان، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ون ڈے ٹیم میں جو کھلاڑی پہلی بار منتخب کیے گئے ہیں ان میں محمد عباس، عابد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp