آن لائن رائڈ شئیرنگ ایپس: کریم، اوبر ملاپ میں صارفین کا کیا ہوگا؟


کریم اوبر

@uber.com

آن لائن رائڈ شئیرنگ ایپس اوبر اور کریم نے منگل کے روز ایک پیغام کے ذریعے اپنے اپنے صارفین کو مطلع کیا کہ اوبر نے 3.1 بلین ڈالر کے عوض مشرقِ وسطی سے پاکستان تک کریم کے کاروبار کو خرید لیا ہے۔ تاہم کریم کو اس کے موجودہ انتظام کے تحت ایک آزاد برانڈ کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کریم کا آغاز 2012 میں ہوا تھا اور یہ مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ سے لے کر ایشا تک 15 ممالک میں آن لائن رائڈ کی سروس فراہم کرتی ہے۔

اوبر کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ختم ہونے کہ بعد کریم، اوبر کے زیرِ انتظام ایک ذیلی ادارے کے تحت کام کرے گی تاہم وہ ایک آزاد برانڈ ہی رہے گی۔ کریم کے شریک بانی اور سی ای او مدثر شیخا، کریم کے کاروبار کی نگرانی کریں گے جو اپنے بورڈ کو جواب دہ ہوگا۔ یہ بورڈ اوبر کے تین اور کریم کے دو نمائندوں پر مشتمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

اوبر، کریم اور اے ون مشکل میں

‘اب ہم آپ سے نہیں ڈرتے‘

لاہور کے رکشے بھی سمارٹ ہو گئے

’پاکستان میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ نئے انٹرنیٹ صارفین‘

اوبر کے چیف ایگزیکٹیو دارا خوسروشاہی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اوبر کے لیے یہ ایک اہم لمحہ ہے، ہم دنیا بھر میں اپنے پلیٹ فارم کی طاقت بڑھانے کا عمل جاری رکھیں گے۔

دوبئی میں شروع کی گئی کریم سروس کا شمار مشرق وسطیٰ کے سب سے کامیاب ’سٹارٹ اپس‘ میں کیا جاتا ہے۔ کریم نے مشرق وسطیٰ میں بہت جلدی مقبولیت حاصل کی، خاص کر پاکستان اور مصر جیسے ممالک میں جہاں اس نے صارفین کو صرف کریڈٹ کارڈ کے بجائے نقد رقم ادا کرنے کا طریقہ بھی متعارف کرایا۔

کریم اوبر

careem.com
اوبر کے چیف ایگزیکٹیو دارا خوسروشاہی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اوبر کے لیے یہ ایک اہم لمحہ ہے، جسے ہم دنیا بھر میں اپنے پلیٹ فارم کی طاقت بڑھانے کے لیے جاری رکھیں گے

یاد رہے 2017 میں اوبر سکینڈلوں کے نشانے پر رہا۔ اِن میں اوبر پر خواتین ملازمین کی جانب سے جنسی تشدد، ڈیٹا چوری اور حکومتی ریگولیٹرز کو روکنے کے لیے غیر قانونی سافٹ ویئر کا استعمال جیسے الزامات شامل تھے اور اوبر کے چیف ایگزیکٹیو تراویس کالانک کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔

پاکستان میں کریم کے اوبر میں ضم ہوجانے کی خبر کو لے کر سوشل میڈیا صارفین بظاہر کچھ پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کریم، اپنے شکایات سے نمٹنے کے آسان نظام کے باعث مقبول ہے۔

اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس ملاپ میں صارفین کا کیا ہوگا؟

https://twitter.com/hamnazubair/status/1110123675456585729

کریم صارف حمنا زبیر کا کہنا ہے کہ انھوں نے اب تک صرف کریم کا استعمال کیا ہے اور جو چیز کریم کو الگ بناتی تھی وہ ان کی ’کسٹمر سیفٹی‘ تھی۔ اگر ضم ہونے کے بعد یہ ہاتھ سے نکل گئی تو سب سے زیادہ نقصان عورتوں کو ہوگا۔

فے الف اس خبر پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ تو ایسے ہی ہو گیا جب آپ کی پسندیدہ خالہ، آپ کو ناپسند چچا سے شادی کر لے۔ اب چچا کے زیرِ اثر خالہ بدل جائے گی۔

https://twitter.com/nadirdaman/status/1110516010396864514

کچھ صارفین کے خیال میں اس ملاپ کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی سروس کی جگہ پیدا ہو گئی ہے۔ ایسے ہی ایک صارف نادر چاہتے ہیں کہ ملک ریاض نئی کمپنی لانچ کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32552 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp