ابو ظہبی: تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے پانچ روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے اور اگر وہ آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ سیریز اپنے نام کرلیں گے۔ پاکستان کو سیریز میں زندہ رہنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔

شارجہ میں کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا نے مقررہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 48ویں اوور میں پورا کرلیا۔

شارجہ: آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے ہرادیا

آسٹریلیا کی آٹھ وکٹوں سے جیت

قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کو گذشتہ ایک روہ میچ کے بعد خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کو اس تنقید کا سامنا اس بیان کے بعد کرنا پڑا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بینچ پر موجود کھلاڑیوں کو آزما رہے ہیں اور اس سیریز میں جیتنا یا ہارنا معنی نہیں رکھتی۔

مزید پڑھیے

شعیب ملک اتنے مایوس سے کیوں تھے؟

’یہ ٹیم پاکستان کے لیے نہیں کھیل رہی‘

اس بیان کہ بعد دیگر وضاحتیں دی گئی ہیں خصوصی طور پر کوچ مکی آرتھر کی جانب سے جنھوں نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ پاکستان ٹیم جیت کے لیے پُر عظم نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ علامیے کے مطابق فہیم اشرف موجودہ سیریز میں مزید حصہ نہیں لیں گے اور انھیں ٹیم مینیجمنٹ سے مشاورت کے بعد آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پی سی بی نے اس بنیاد پر کہ موجودہ سکواڈ میں پانچ فاسٹ بولرز پہلے ہی موجود ہیں ان کا متبادل نامزد نہیں کیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1109838529666969603

تیسرے ون ڈے کے لیے آسٹریلوی ٹیم: کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ،پیٹر ہینڈس کومب، شان مارش، مارکس اسٹونس، گلین میکسویل، پیٹ کمنز، نیتھن لائن، ایلیکس کیری، ایڈم زامپا اور جیسن بیہرینڈورف پر مشتمل ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جب کہ قومی ٹیم میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، عثمان شنواری، محمد رضوان، محمد حسنین، جنید خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

کرکٹ

اس سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان سرفراز احمد کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان میچوں کے لیے قیادت کی ذمہ داری شعیب ملک کو سونپی گئی ہے۔

سرفراز احمد کے علاوہ دیگر پانچ کھلاڑیوں فخرزمان، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ون ڈے ٹیم میں جو کھلاڑی پہلی بار منتخب کیے گئے ہیں ان میں محمد عباس، عابد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp