فیس بُک کی جانب سے سفید فام قوم پرست اور علیحدگی پسند عناصر پر ’پابندی کا اعلان‘


فیس بک

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بُک کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے فیس بُک اور انسٹاگرام پر ‘سفید فام قوم پسند اور علیحدگی پسند عناصر کی تعریف، حمایت اور نمائندگی’ کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

فیس بُک نے عہد کیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے فیس بُک پر شائع کیے جانے والے مواد کی شناخت کرنے اور اس پر پابندی لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔

فیس بک کے وہ صارفین جو ویب سائٹ پر قابل اعتراض الفاظ اور جملوں کی تلاش کر رہے ہوں انھیں فیس بک اُس تنظیم کی ویب سائٹ پر لے جائے گا جو انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے۔‎

اسی حوالے سے جاننے کے لیے مزید پڑھیے

کیا فیس بک کی ریگولیشن ممکن ہے؟

قتل کی لائیو ویڈیو پر فیس بک کی پریشانی

فیس بک لائیو پر بیٹی کے قتل کی ویڈیو

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد کی جانب سے حملوں کی لائیو ویڈیو فیس بُک پر چلانے کے بعد فیس بُک کو کافی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

ماضی میں فیس بُک نے سفید فام قوم پرست افراد کی جانب سے فیس بُک پر ڈالے جانے والے مواد کو نسل پرستانہ تصور نہیں کیا تھا۔ اس میں فیس بُک کی طرف سے صارفین کو سفید فام نسلی ریاستوں کے قیام کے لیے دیگر صارفین کو دعوت دینے کی اجازت دینا شامل ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ سفید فام قوم پرستی کو اظہار رائے کا قابل قبول طریقہ سمجھتی تھی جیسے ‘امریکن پرائیڈ اور باسق علیحدگی پسند (سپین میں علیحدگی پسند علاقے کے لوگ) جو کہ لوگوں کی شناخت کا اہم حصہ ہیں’۔

فیس بک

فیس بُک نے تسلیم کیا کہ 50 لوگوں کی موت کی وجہ بننے والے حملوں کی ویڈیو کو فیس بُک سے اتارے جانے سے قبل 4000 سے زائد بار دیکھا گیا۔

لیکن 27 مارچ کو شائع کی گئی بلاگ پوسٹ میں فیس بُک کا کہنا تھا کہ ‘سول سوسائٹی اور ماہرین اور سکالرز’ سے تین ماہ کی مشاورت کے بعد یہ طے پایا گیا کہ سفید فام قوم پرستی کو سفید فام برتری اور منظم نفرت کرنے والے گروہوں سے ‘معنی خیز طریقے سے علیحدہ’ نہیں کیا جا سکتا۔

نیوزی لینڈ میں ہونے والے حملوں کے بعد کئی عالمی رہنماؤں نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو اپنے پلیٹ فارمز پر شائع کیے جانے والے شدت پسند مواد کے حوالے سے زیادہ ذمہ دارنہ رویہ اپنانے کو کہا۔

شیئر کیے جانے والے مواد کی ممکنہ ذمہ داری کا حوالہ دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے کہا کہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس ‘صرف پیغام کی ترسیل کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ ناشر بھی ہیں۔’

فیس بُک نے تسلیم کیا کہ 50 لوگوں کی موت کی وجہ بننے والے حملوں کی ویڈیو کو فیس بُک سے اتارے جانے سے قبل 4000 سے زائد بار دیکھا گیا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر ویڈیو کی 12 لاکھ کاپیاں اپ لوڈ کرتے ہوئے بلاک کر دی گئیں جبکہ تین لاکھ کو حذف کر دیا گیا۔

فیس بک

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن

فرانسیسی مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والے گروہ نے فیس بُک اور یوٹیوب پر فوٹیج شائع کرنے کی اجازت دینے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔

ٹیکنالوجی سے منسوب دیگر گروپس نے بھی حملے کی ویڈیو کو شیئر ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

ریڈیٹ ویب سائٹ پر پہلے سے موجود ‘واچ پیپل ڈائے’ (Watch People Die) کہلانے والے فورم پر حملے کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد فورم بند کر دیا۔

سٹیم گیمنگ نیٹ ورک چلانے والی والوو کارپوریشن کا کہنا ہے انھوں نے صارفین کی طرف سے کرائسٹ چرچ حملہ آور کی تعریف میں پیش کیے گئے سو پیغامات اپنی ویب سائیٹ سے اتارے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp