دبئی: کیا پاکستان سیریز میں وائٹ واش سے اپنے آپ کو بچا پائے گا؟


آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے آسٹریلیا نے تین اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنائے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکورکارڈ

آسٹریلیا پہلے چار میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔ آج کا میچ جیتنے کی صورت میں آسٹریلیا پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیے

’محمد رضوان کے لیے یہ عجیب سا دن تھا‘

’یہ ٹیم پاکستان کے لیے نہیں کھیل رہی‘

دبئی: چوتھے ون ڈے میں بھی آسٹریلیا کی جیت

30 مارچ کو کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سات رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان تیسرے ایک روزہ میچ میں 80 رنز جبکہ پہلے اور دوسرے میچ میں آٹھ، آٹھ وکٹوں سے ہارا تھا۔

پاکستان

ایرون فنچ کی کپتانی میں آسٹریلوی ٹیم عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈس کومب، شان مارش، مارکس اسٹونس، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، نیتھن لائن، ایلیکس کیری، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نائل پر مشتمل ہے۔

جبکہ پاکستان ٹیم عماد وسیم (کپتان)، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، سعد علی، فہیم اشرف، محمد رضوان، عثمان شنواری محمد عباس اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔

اس سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان سرفراز احمد کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا اور ان میچوں کے لیے قیادت کی ذمہ داری شعیب ملک کو سونپی گئی تھی۔

سرفراز احمد کے علاوہ دیگر پانچ کھلاڑیوں فخرزمان، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کو دوسرے ایک روہ میچ کے بعد خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کو اس تنقید کا سامنا اس بیان کے بعد کرنا پڑا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بینچ پر موجود کھلاڑیوں کو آزما رہے ہیں اور اس سیریز میں جیتنا یا ہارنا معنی نہیں رکھتی۔

اس بیان کہ بعد دیگر وضاحتیں دی گئی ہیں خصوصی طور پر کوچ مکی آرتھر کی جانب سے جنھوں نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ پاکستان ٹیم جیت کے لیے پر عزم نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp