شاہ محمود قریشی نے جہانگیرترین کے خلاف بیان کیوں دیا؟


ذرائع کے مطابق ملتان کا ضمنی الیکشن جہانگیرترین اور شاہ محمودقریشی کے درمیان تازی تنازع کی وجہ بنا۔ شاہ محمود قریشی نے پی پی 218 کے ضمنی انتخاب میں جہانگیرترین پر پارٹی امیدوار کی مخالفت کا الزام لگا دیا۔ شاہ محمود گروپ کے مطابق جہانگیرترین نے سکندربوسن، گیلانی اور ن لیگ کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا،۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو اتنے ووٹ ملنے میں جہانگیرترین کا بھی کردار ہے۔

دوسری طرف ترین گروپ نے شاہ محمود گروپ کا الزام مسترد کر دیا۔ ترین گروپ کے مطابق جہانگیرترین نے کسی سطح پر پارٹی امیدوارکی مخالفت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود نے جہانگیرترین کی مخالفت سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جہانگیرترین اور شاہ محمود ماضی میں تنظیمی انتخابات میں ایک دوسرے کے مدمقابل رہے۔ ملتان ضلع میں پارٹی انتخابات میں بھی ترین اورقریشی کا جوڑ پڑتا رہا۔ شاہ محمود کو صوبائی الیکشن ہرانے والے سلمان نعیم بھی دونوں رہنمائوں میں مخالفت کا سبب بنے۔ جہانگیرترین نے شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے سلمان نعیم کو پارٹی میں شامل کرایا۔ ذرائع شاہ محمود کے مطابق ترین نے آزاد امیدوار سلمان نعیم کی کامیابی میں بھی کردارادا کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).