نئے شائع ہونے والے برطانوی پاسپورٹ سے ’یورپی یونین` کے الفاظ حذف کر دیے گئے


برطانوی پاسپورٹ

PA

بریگزٹ معاہدے میں تاخیر کے باوجود ’یورپی یونین‘ کے الفاظ کے بغیر برطانوی پاسپورٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔

ارغوانی رنگ کے نئے پاسپورٹس 30 مارچ سے متعارف کرائے گئے تھے کیونکہ اس دن برطانیہ کو یورپی یونین کو چھوڑنا تھا تاہم پرانا سٹاک ختم نہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو پرانے ڈیزائن کے پاسپورٹ جارے کیے جاتے رہے گے۔

ایک برطانوی خاتون کے مطابق انہیں اس تبدیلی پر ’سخت حیرانی‘ ہوئی ہے۔

یورپی یونین سے انخلا سے قبل گہرا نیلے رنگ سے مشابہت رکھنے والے برطانوی پاسپورٹس کا اجرا اس سال کے اختتام پر شروع کیا جائے گا۔

سوزین ہنڈل جن کو اپنا نیا پاسپورٹ جمعے کے روز ملا ہے، نے پریس ایسوسی ایشن کو بتایا کہ ان کا خیال تھا کہ پاسپورٹ کے ڈیزائین کو اس وقت تبدیل نہیں کیا جائے گا جب تک برطانیہ یورپی یونین کا رکن رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا برطانوی پاسپورٹ بھی تبدیل ہوگا؟

مزید برطانوی والدین بچوں کے پاسپورٹ منسوخ کروا سکیں گے

پاسپورٹ کے بارے میں تیرہ دلچسپ حقائق

https://twitter.com/SpinHBarone/status/1114168590956101633

انھوں نے کہا ’ مجھے حیرانی ہوئی، ہم ابھی بھی یورپی یونین کا حصہ ہیں۔ میں حیران ہوئی کہ انہوں نے تبدیلی کردی ہے جبکہ ہم نے ابھی تک یورپی یونین کو نہیں چھوڑا ہے، اور یہ ایک ٹھوس علامت ہے جو میرے خیال میں مکمل طور پر بیکار ہے۔‘

ہم یورپی یونین سے نکل کر کیا حاصل کریں گے؟ یقینی طور پر ہم بہت کچھ کھو رہے ہیں۔‘

برطانوی پاسپورٹ سے یورپی یونین کا لیبل ہٹانے کا فیصلہ مارچ میں یورپی یونین سے متوقع انخلا کے پیش نظر کیا گیا تھا۔

برطانیہ کے محکمہ داخلہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے ’ بچے ہوئے سٹاک کا استعمال اور ٹیکس دہندہ کے فائدے کے لیے وہ پاسپورٹ جن پر یورپی یونین کے الفاظ موجود ہیں، کو ایک مختصر وقت کے لیے جاری کیا جاتا رہے گا۔‘

انھوں نے کہا ’ برطانوی شہریوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ یورپی یونین کے الفاظ والا پاسپورٹ استعمال کر رہے ہیں یا وہ پاسپورٹ جس پر یہ الفاظ نہیں ہیں۔ دونوں ڈیزائن سفر کے لیے یکساں طور پر برابر درست ہوں گے۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32503 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp