پاکستان میں گرم موسم کی وجہ سے میاں بیوی جلدی جلدی بچے پیدا کرتے ہیں: مطالعہ پاکستان کا انکشاف


پاکستان ان چند خوش قسمت ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں تمام موسم پائے جاتے ہیں اور ہر موسم کا اپنا ایک مزہ اور اپنی خصوصیات ہیں تاہم اب مطالعہ پاکستان کی ایک نصابی کتاب میں موسم گرما کے متعلق ایک دلچسپ مشاہدہ بھی شامل کر دیا گیا ہے جس کی نشاندہی کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

’انٹروڈکشن ٹو پاکستان سوسائٹی‘ کے عنوان سے شایع ہونے والی کتاب کے سرورق پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کتاب سندھ اور پنجاب کے نصاب کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ ’انٹروڈکشن ٹو پاکستان سوسائٹی‘کے صفحہ  196 پر پاکستان کے موسموں سے متعلق باب میں گرمی کے متعلق لکھا گیا ہے کہ ”پاکستان میں موسم بہت شدید ہوتے ہیں۔ موسم گرمی میں یہاں درجہ حرارت بہت زیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے شوہروں اور بیویوں کا مزاج بھی شدید ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ بچے پیدا کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں اور بچوں کی پیدائش میں وقفہ بھی کم کرتے ہیں۔“

ایک صارف نے کتاب میں سے اس جملے کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس پر لوگ آگ بگولہ ہو گئے۔ اکثر صارفین کا کہنا تھا کہ ”کون لوگ ہیں جو نصاب میں اس طرح کی باتیں شامل کروا دیتے ہیں۔وہ یہ کیسے سوچ لیتے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کو ایسی چیزیں پڑھانے پر رضامند ہو جائیں گے۔ “


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).