73 سالہ اسرائیلی فٹبالر دنیا کے سب طویل العمر کھلاڑی بن گئے
73 سالہ اسرائیلی فٹبالر نے پیشہ وارانہ گیم میں حصہ لے کر دنیا کے سب سے طویل العمر کھلاڑی ہونے کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ جمعے کی دوپہر آئسیک ہائیک نے آئرونی اور یہودا نامی اسرائیلی ٹیم کے لیے گول کیپر کے طور پر کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا۔
طویل العمری کے باوجود، ہائیک کا کہنا تھا کہ پورے 90 منٹ کی گیم کھیلنے کے بعد وہ ایک ‘اور گیم کھیلنے کے لیے تیار’ تھے۔
ہائیک کی 74ویں سالگرہ سے چند دن پہلے انھیں میچ کے بعد منعقد ہونے والی تقریب میں گینیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
’کم مجھے کیوں بوڑھا کہتے ہیں میں نے انھیں چھوٹا اور موٹا نہیں کہا‘
نو علامات جن سے بڑھاپے کا پتہ چلتا ہے
آئرونی اور یہودا اسرائیلی لیگ کے چوتھے درجے لیگا بیٹ ساؤتھ اے میں کھیلتی ہے۔
حالانکہ مقابی رمت گان نامی ٹیم نے ان کی ٹیم کو 1-5 سے شکست دے دی تھی مگر عراق میں پیدا ہونے والے ہائیک نے میچ کے دوران کئی گول ہونے سے روکے۔
ہائیک نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ‘یہ صرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ اسرائیلی کھیلوں کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔’
ان کے 36 سالہ بیٹے موشے ہائیک کے مطابق ان کے والد کی کامیابی ‘ناقابل یقین’ ہے۔
موشے نے مزاق کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد کے ساتھ کھیلتے ہوئے وہ آئسیک سے پہلے تھک جاتے تھے۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ 53 سالہ یوروگوئن کھلاڑی روبرٹ کارمونا کو حاصل تھا جو سنہ 2015 میں پین ڈی ایزوکار نامی ٹیم کا حصہ تھے۔
جاپانی سٹرائکر کزواوشی میورا پیشہ ورانہ میچ میں گول کرنے والے سب سے طویل العمر فٹبالر ہیں۔
انھوں نے سنہ 2017 میں جے لیگ 2 میں یوکوہاما کے لیے کھیلتے ہوئے تھیسپا کوساٹسو کے خلاف فیصلہ کُن گول کر کے سر سٹینلے میتھیوز کا 52 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
- امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں عمران خان اور ان کی جماعت کے بارے میں کیا کہا گیا اور کیا یہ پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے؟ - 25/04/2024
- چڑیا گھر میں سات سال تک نر سمجھا جانے والا دریائی گھوڑا مادہ نکلی - 25/04/2024
- امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ 61 ارب ڈالر کی عسکری امداد یوکرین کو روس کے خلاف کیسے فائدہ پہنچائے گی؟ - 25/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).