محمد عامر پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، وہ برطانیہ میں کاؤنٹی کھیلنا چاہتے ہیں: سینئر صحافی


کراچی کے سینئر سپورٹس صحافی سلیم خالق نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر پاکستان کے لئے نہیں کھیلنا چاہتے۔ وہ پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ میں رہنا اور وہیں کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

سینئر سپورٹس جرنلسٹ سلیم خالق کے مطابق فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔ انہوں نے گزشتہ چودہ میثوں مین کل پانچ وکٹین حاصل کی ہیں۔ یو اے ای میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور قائم مقام کپتان شعیب ملک کی میٹنگ کے دوران یہ بات ہوئی کہ عامر کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔  تاہم ان کے بااثر چاہنے والے اب بھی انہیں ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

سلیم خالق نے کہا پورے وثوق کے ساتھ بتا رہا ہوں کہ عامر کو پاکستان کیلئے کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں رہی۔ وہ برطانیہ میں رہ کر انگلینڈ کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں۔ وہ انگلینڈ کی قومی ٹیم کیلئے نہیں بلکہ کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ انہیں ایک فل سیزن کنٹریکٹ کی تلاش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر انگلینڈ کی جیل میں رہ چکے ہیں اس لیے انہیں ویزہ ملنے میں مشکلات تھیں جو ان کی پاکستان ٹیم کے ٹور کے دوران ختم ہو گئیں۔ انہوں نے برطانیہ کی خاتون کے ساتھ شادی کی اور اب وہاں کی شہریت کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ جیسے ہی انہیں برطانیہ کی شہریت ملے گی وہ پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ جابسیں گے اور وہیں جا کر کھیلیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).