کراچی کی ماڈل کا لاہور میں مبینہ طور پر قتل


کراچی کی 22 سالہ ماڈل لاہور میں مبینہ طور پر قتل ہوگئی، مقتولہ اقراء ماڈلنگ کے لئے گھر والوں سے ناراض ہو کر کراچی سے لاہور آئی تھی۔
پولیس کے مطابق گلشن راوی کے رہائشی 3 افراد عثمان، حسن بٹ اور عمر رضا بٹ نے 22 سالہ اقراء سعید کو دو دن پہلے بے ہوشی کی حالت میں شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال داخل کرا یا اور فرار ہوگئے۔

دوران علاج اسپتال میں اقراء کی موت واقع ہوگئی، جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اقراء کو نشہ آور چیزکھلائی گئی، جس سے اس کی ہلاکت ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، ماڈل اقراء کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).