فیصل واوڈا بے شمار نوکریوں والے بیان پر ڈٹ گئے


وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نوکریوں سے متعلق اپنے بیان پر ڈٹ گئے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ نوکریاں ہی نوکریاں ہوں گی، بے حد نوکریاں ہوں گی، 28 ہزار تو اس سال تک صرف ان کی وزرات میں ہوں گی، پانچ سے دس ہفتوں میں سب سامنے آجائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کی زبان پھسلی تھی نہ انہوں نے کچھ بڑھا چڑھا کر کہا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گیس آ رہی ہے، گاڑیوں اور مشروبات کے پلانٹ لگ رہے ہیں، ایئر لائنز آ رہی ہیں، نوکریاں ہی نوکریاں ہوں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).